Do you think inventions are beneficial for us? Give two or three examples to illustrate your answer

1 answer from our tutor

  • سائنسی ایجادات تیزی سے ہمارے ارد گرد کی دنیا کو تقریباً طلسماتی اندازمیں تبدیل کر رہی ہیں۔ ان میں عجیب و غریب قسم کے نئے مواد شامل ہیں جن سے اشیاکوڈھانپ دیا جائے تو وہ نظر سے اوجھل ہو جاتی ہیں، ایسے آلات تیار کر لئے گئے ہیں جو اعصابی نظام کے ذریعے دماغ میں خاکے منتقل کرتے ہیں جس سےنابینا افراد کی جزوی بینائی بحال کی جا سکتی ہے۔ بڑھاپے کے خلاف مرکبات تیار کئے جا رہے ہیں جو بڑھاپے کے عمل کو سست کرتے ہیں اور عمر کو بڑھا سکتے ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ آج پیدا ہونے والے بچوں کی اوسط عمر120 سال سے زیادہ ہوگی۔ایک اورمواد گرافین تیار کیا گیا ہے جو اسٹیل سے200گنا زیادہ مضبوط ہے اور یہ بہت سے کاموں کیلئے کارگر ثابت ہو سکتا ہے ۔ مصنوعی ذہانت بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جوشہر کے نظامِ نقل و حمل سے منشیات کی دریافت تک، اسٹاک ایکسچینج کی تشخیص سے صحت اور ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنے تک متعدد شعبوں میں اپنا لوہا منوارہی ہے، اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت اعصابی نیٹ ورک کےشعبے میں خاص پیش رفت کررہی ہے اور انسانی دماغ پر مبنی دیگر تکنیکی عوامل پراس کا اطلاق تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Other student questions

Show all
Need help?